کامیابی کا راز

کامیابی کا راز

کامیابی کا راز


ماہرین کہتے ہیں کہ کامیابی کا راز صرف محنت میں نہیں بلکہ عقل مندی سے کام کرنے میں پوشیدہ ہے

یہی راز کامیاب لوگوں کو دو سروں سے ممتاز کرتا ہے۔

لوگ یہ نہیں بتاتے کہ کامیابی حاصل کیسے کی جائے؟

اوراگر کامیابی کا راز بتاتے بھی ہیں تو سارے کا سارا زور محنت پہ ہی دیتے ہیں۔

 آج کی مصروف زندگی میں لوگوں کو محدود وقت میں بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں اور روز مرہ کے کاموں میں وہ دور رس کامیابی کے لئے ضروری کام نہیں کر پاتے، جبکہ کامیاب لوگوں کو پتا ہوتا ہے کہ کون سا کام کتنا ضروری ہے اور وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے نئی نوکری، کاروبار یا کسی بھی اور مقصد کے لئے تحقیق، لوگوں سے رابطے اور تیاری کے لئے ضرور وقت نکالتے ہیں۔

واضح رہے کہ کامیاب لوگ صرف خواب ہی نہیں دیکھتے، بلکہ ان کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اپنی پیشرفت پر بھی نظر رکھتے ہیں اور ایک بڑے اور طویل کام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیتے ہیں تاکہ ہر چھوٹی کامیابی سے ان کا حوصلہ بڑھتا رہے۔

ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ انسان کو سارا کام اکیلے ہی کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، بلکہ دوسروں کی مدد حاصل کرنی چاہئے۔

دوسروں سے مشورہ کرنا چاہئے اور دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔

کامیابی کے سفر میں اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کے لئے

نیند پوری کرنا،

ورزش کرنا،

 اپنے من پسند مشاغل کو جاری رکھنا،

اور اپنی کامیابی کا جشن مناتے رہنا نہایت ضروری ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ یہ ادراک رکھنا ضروری ہے کہ کامیاب زندگی کے لئے ذہنی صحت کا فروغ لازمی ہے۔

اس مقصد کے لئے انفرادی طور پر اپنے احساسات کا شائستہ اظہار، متوازن غذا، ورزش، اپنے کام، آرام اور خاندان کو دیے جانے والے وقت میں توازن اور مثبت سوچ ضروری ہیں، جبکہ اجتماعی سطح پر باہمی تعلقات اور رابطوں کو بہتر بنانا شامل ہے۔

 علاوہ ازیں کامیابی کا راز اس بات میں پوشیدہ ہے کہ انسان یہ سیکھ لے کہ اسے اپنی ناکامی سے کس طرح نمٹنا ہے۔

ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنے خواہش کردہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

 کسی بھی فرد کے لیے اور کسی بھی کام میں کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ انسان یہ سیکھ لے کہ اسے اپنی ناکامی سے کس طرح نمٹنا ہے یا ناکامی کی صورت میں اس کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔

                اس کے ساتھ ساتھ کسی    بھی کام کو اس کے مطلوبہ نتائج تک پہنچانے کے لیے صرف یہی ضروری نہیں کہ انسان میں شوق اور ہمت ہو ، ایک بہت ضروری چیز تسلسل کے ساتھ محنت کرنا بھی ضروری ہے۔

 جو لوگ کسی کام کو تسلسل کے ساتھ کرتے رہتے ہیں وہ اپنی کشتی کو ایک دن ضرور ساحل تک پہنچا کر رہتے ہیں۔

 کامیابی کا راز ہمت اور شوق کے علاوہ اس محنت میں پوشیدہ ہے جس محنت میں تسلسل پایاجائے۔یعنی کامیابی کے لیے محنت کے ساتھ ساتھ عقل مندی اور مستقل مزاجی بھی بہت ضروری ہے ۔ٹیلی پیتھی سیکھنا مشکل ضرور ۔۔۔ ناممکن نہیں