ناکامی کو کامیابی میں بدلیں

 ناکامی کو کامیابی میں بدلیں

ناکامی کو کامیابی میں بدلیں
ہم میں سے ایسا کون ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کا خواہشمند نہیں ہے؟ لیکن زندگی کو کامیابی کی شاہراہ پر کیسے گامزن کیا جائے اِس بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ہر تکلیف انسان کو سبق سکھاتی ہے جو ساری زندگی یاد رہتا ہے۔ انسان تکالیف اُٹھاتا رہتا ہے، سبق سیکھتا جاتا ہے اور ہر تکلیف سے کچھ نہ کچھ حاصل کرتا جاتا ہے حتٰی کہ کچھ عرصے بعد اُنہی تکالیف کے باعث ایک باشعور و تجربہ کار انسان بن جاتا ہے
کامیابی سے اتنازیادہ نہیں سیکھتے جتناناکامی سے،اس لئے ناکامی سے کامیابی کاسفر زیادہ باشعور ہوتا ہے،اس کا مطلب ہے کہ ناکامی یاغلطی ہمارے لئے ایک موقع ہے کامیابی پانے کا۔اس ناکامی کو سیڑھی بنائیں کامیابی تک پہنچنے کی۔

 دنیا میں جتنے بھی کامیاب ترین لوگ ہیں وہ سب کئی بار ناکام ہوچکے ہیں اوراگر آپ یہ سوچیں کہ ناکام ہوئے بغیر کامیاب ہو سکتے ہیں تو یہ ایک ناممکن بات ہے خطرہ مول لینااور منہ کے بل گرنا زندگی کا حصہ ہے، اور یہی ناکامی ہمیں کامیابی کی نوید سناتی ہے۔

ناکامی، ہمارے علم، تجربے اور سمجھ میں وسعت پیداکرتی ہے، اور اسی علم، تجربے اور سمجھ کو مستقبل کی ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔ جب تھامس ایڈیسن الیکٹرک بلب بنانے میں تقریباً ۱۰؍ ہزار بار ناکام ہوا تو ہرناکامی کے ساتھ اس نے ایک سبق سیکھا کہ اس طریقے سے بلب نہیں بنایا جاسکتا اور ناکامی سے سیکھتے ہوئے انہیں کامیابی ملیں۔


اگرآپ ناکام ہوگئے ہیں تو اس سے مایوس ہونے کے بجائے اس سے سیکھ لے کر آگے بڑھیں اور نئی شروعات کریں.....سوچیں کہ مسائل کیا ہوسکتے ہیں اوران کا حل کیاہے۔ ساتھ ہی مسائل کاسامنا کریں اور ثابت قدم رہیں کیونکہ ثابت قدمی کامیابی کی کنجی ہے۔
نئے آئیڈیازآزمائیں، نئے طریقے ایجاد کریں، اور پوری ہمت سے آگے بڑھیں....... جن پر آپ کو اعتماد ہے ان سے رہنمائی لیں،دوسروں کو اپنی قدروقیمت کا تعین نہ کرنے دیں، منفی لوگوں کی باتیں سننے سے گریز کریں اوران لوگوں سے رہنمائی حاصل کریں جو آپ کی پروا کرتے ہیں، ان سے مشورہ لیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ 


اگر آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کر پائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ یاد رکھیں اللہ تعالیٰ نے آپ میں اتنی صلاحیتیں اور قوتیں رکھیں ہیں کہ آپ ان کا استعمال کر کے کسی بھی مقصد کو حاصل آسانی سے ناصرف حاصل کر سکتے ہیں بلکہ جس مقصد میں ناکامی ہوئی ہو اس کا اذسرنو جائزہ لے کر صرف ایک بنیادی اصول پرعمل پیرا ہو کر ناکامی کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں۔

پہلا اور آخری اصول:

آپ کو اپنے مقصد کی کامیابی کا یقین ہونا چاہیے اور یہ بات ہر وقت ہر لمحہ ذہن میں رہنی چاہئے کہ آپ میں ایسی پاور فل قوت کشش ہے جو بھی آپ سوچتے ہیں اس جیسی چیزوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے نتیجتاً آپ میں موجود اسہیشل پاورز کی وجہ سے وہ سب چیزیں آپ ملنی شروع ہو جائیں گی۔
ہمیشہ اپنے ذین کے مثبت اور اعلیٰ خیالات کی پرورش کریں انہیں ذہن میں برقرار رکھیں۔۔۔ پھر دیکھیں بہت جلد آپ کی مثبت سوچ اور اعلیٰ خیالات کی بدولت آپ کی زندگی ویسے ہی انہی کے مطابق ڈھلنا شروع ہو جائے گی۔آپ اپنے ذہن کو جو بھی سکیچ یا نقشہ دیں گے وہ اسی کے مطابق آپ کو بنا دے گا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کہ جو چیز انسان سوچ سکتا ہے اسے حاصل بھی کر سکتا ہے۔۔۔ تاریخ میں اس کی بے شمار مثالیں ہیں ایڈیسن کو ہی لے لیں اس کے ذہن میں تھا کہ بلب ایجاد کر کے ہی رہنا ہے نو سو ننانوے مرتبہ ناکام ہونے کے باوجود بھی اس نے ہمت نہیں ہاری۔اس کے پختہ عزم اور مستقل مزاجی کے آگے دنیا جہان کی سب مصیبتیں فناہ ہو گئیں وہ سفر کرتا رہا اور کامیاب ہو گیا۔  
یہ سب کیسے ممکن ہو جاتا ہے ۔۔۔ یہ آپ کے یقین کی قوت اور لا آف اٹریکریکشن کی وجہ سے  حاصل ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ہماری سوچیں اور خیالات اور الفاظ توانائی کی ایک شکل ہیں۔۔۔ مثال کے طور پر آپ کسی آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو مختلف مسائل کی وجہ سے بے حد پریشان ہے اور اور وہ اپنے مقصد پر فوکس نہیں کر پا رہا اس میں بھی ناکام ہوتا جارہا ہے ۔۔۔
پھر آپ اسے ملتے ہیں اس کی روداد سنتے اور اس کی دلجوئی کرتے ہیں اسے حوصلہ دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے روئے زمین پر ہر چیز سے ناصرف افضل ہیں بلکہ فرشتوں سے بھی افضل ہیں ۔۔۔۔ تمہیں اپنا مقام پہچاننا ہے ۔۔۔۔ تمہارے اندر بے شمار صلاحیتیں ہیں ، تم کامیاب ہو سکتے ہو ، آج سے تم بس یہی سوچو کہ ہر وہ چیز جو تمہیں چاہییے تم نے اس کی شدت سے حاصل ہوتے ہوئے دیکھنا ہے پھر دیکھنا تم اپنے اعلیٰ اور طاقتور خیالات اسے اپنی طرف
کھنچنا شروع کر دو گے اور وہ چیز تمہیں مل جائے گی۔
بس یہ چند جملے اس کی پاور کو ایکٹیو کرنے اور اس کی کامیابی کے لیے بول دیں ۔۔۔ پھر آپ بھی حیران رہ جائیں گے جب وہ سب کچھ حاصل کر کے گا۔