کام کے دوران ارتکاز بڑھانے کا طریقہ

 کام کے دوران ارتکاز بڑھانے کا طریقہ

کام کے دوران ارتکاز بڑھانے کا طریقہ


دنیا کی بڑی آبادی کسی نہ کسی پیشے سے وابستہ ہے جبکہ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو گھر کے مخلتف کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔
 آپ کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو ایک وقت آتا ہے کہ ذہن تھکن کی وجہ سے کسی بھی کام پر توجہ نہیں دے پاتا۔
جب ذہن مستقل کام کی صورت میں تھک جاتا تو مزید توجہ سے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور اگرکام کر بھی لیا جائے توغلطی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تاہم کچھ تدابیر اختیار کر کے آپ کام کے دوران اپنے ارتکاز کو بڑھا سکتے ہیں اس کے لیے جو طریقہ اختیار کیا جاتا ہے اسے پومودورو کہتے ہیں پومودورواطالوی زبان میں ٹماٹرکوکہتے ہیں۔

یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں آپ کام کووقت کے حساب سے ترتیب دیتے ہیں اور مقررہ وقت پر تمام کام کو چھوڑ کر کچھ وقت کے لیے وقفہ لیتے ہیں اس طرح ذہن سکون کی حالت میں کچھ لمحے گزارکر دوبارہ بھرپورتوجہ سے کام کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

دن کے آغاز پر ایک فہرست بنائیں اور وہ تمام کاموں کی فہرست بنائں ۔۔۔
جو دن بھر میں انجام دینے ہیں۔

 سب پہلے جو کام انجام دینا ہے 25 منٹ کے لیے ٹائمر سیٹ کریں، اور کام پر لگ جائیں۔

 وقت ختم ہونے پر، پانچ منٹ کا وقفہ لیں۔

 اس طرح کے چار سیشنوں کے بعد، ایک طویل وقفہ لیں۔

 عام طور پر آدھا گھنٹہ یا اس سے زیادہ اور اس وقفے میں چہل قدمی کریں یا پھر چائے یا کافی کا ایک کپ لیں۔

 اس عمل کو پھر دوبارہ شروع کریں۔

اس طریقہ کارپر عمل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کے کام نہ صرف وقت پر مکمل ہوگئے بلکہ ان کے توجہ دینے کی استعداد بھی برقرار رہی۔

آپ بھی اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام وقت پر مکمل کر سکتے ہیں۔