کامیابی کا راز

  کامیابی کا راز

کامیابی کا راز


امریکی فٹ بالر  ونس لمبارڈی اسے کسی نے سوال کیا کہ کھیل میں کامیابی کا راز کیا ہے، تو اس نے جواب دیا ---- کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان فرق علم اور طاقت کا نہیں بلکہ عزم کاہے-
اس کے جواب بھی بڑی حکمت پوشیدہ ہے جس کا تعلق صرف کھیل سے نہیں بلکہ ہر شعبہ حیات سے ہے۔

ونسٹن چرچل کا مشہور مقولہ ہے کہ ’’ کامیابی حتمی منزل نہیں ہے اور نہ ہی ناکامی حتمی مایوسی، دراصل حوصلہ قائم رہے یہی سب سے بڑی کامیابی ہے‘‘۔


اگر آپ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں اعلیٰ مقام اور کامیابی چاہتے ہیں تو ہر میدان میں کامیابی کا صرف ایک اصول ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر میدان میں کامیابی کے لیے آپ کا عزم اور حوصلہ جوان ہونا چاہییے۔


زندگی میں جو لوگ مشکلات نہیں گھبراتے بلکہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہتے ہیں ۔۔ کامیابی ہمیشہ ایسے ہی پُرعزم لوگوں کے قدم چومتی ہے جنہیں اپنی اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کا پورا یقین ہوتا ہے۔۔اور یہ یقین ہی ہر مشکل سے نکلنے کی کنجی ثابت ہوتا ہے۔


طاقت اور علم کی افادیت سے انکار نہیں لیکن جو چیز فیصلہ کن ہے، وه انسان کا عزم ہے۔
اگر انسان کی قوت ارادی مستحکم اور مضبوط ہو گی تو  پھر اسے سو فیصد یقین رکھنا چاہییے کہ  وہ ہر مشکل وقت میں اس کی رہنما ثابت ہو گی۔


زندگی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے ۔۔۔ ایسی صورتحال میں انسان کو  ثابت قدم رکھنے والی قوت ۔۔۔۔ قوت ارادی ہے۔

دنیا کے کامیاب ترین افراد نے ہمیشہ زندگی میں بہت سی مشکلات اور ناکامیوں کا بڑے حوصلے سے سامنا کیا ہے اورکبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجھد جاری رکھی اور بالاخر وہ کامیاب ہو گئے۔

ایسا شعوری عزم کہ انسان حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے لیے بہترین اور کامیاب پلاننگ کر سکے اور جو انسان حالات کا تجزیہ کرنے میں کامیاب ہو گیا توسمجھیں اس کی پلاننگ بھی کامیاب ہو گی ۔۔۔۔ یہی عزم کا خاصہ ہے کہ وہ انسان کو منزل مقصود تک پہنچا دیتا ہے۔