مطالعہ سے لمبی اور کامیاب زندگی گزاریے

 مطالعہ سے لمبی اور کامیاب زندگی گزاریے

مطالعہ سے لمبی اور کامیاب زندگی گزاریے


 ماہرین کے مطابق زیادہ کتابیں پڑھنے والے اافراد اُن لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر زندہ رہتے ہیں جو کتابیں کم پڑھتے ہیں۔
 امریکا کی ییل یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں اس شعبہ کے ماہرین نے 50 سال کی عمر سے زائد 3635 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ان شامل ہونے والے افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

پہلےگروپ میں کتابیں نہ پڑھنے والے افراد تھے۔

 دوسرےگروپ میں کم مطالعہ یعنی ساڑھے تین گھنٹے سے بھی کم مطالعہ کرنے والے افراد تھے۔

  تیسرےگروپ  میں زیادہ کتابیں پڑھنے والے افراد پر مشتمل تھا۔

 ان تینوں گروپس کے افراد کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان میں اکثریت خواتین، کالج میں پڑھنے والے طلبہ اور اُن لوگوں کی کی ہے جن کی ماہانہ آمدن بہت اچھی ہے۔

ریسرچ میں ان لوگوں کی عمر، صحت، جاب کا پیشہ، ذہنی دباؤ اُن کی شادی شدہ زندگی سےمتعلق معاملات کو بھی دیکھا گیا۔

ریسرچ سے پتا کہ
پہلاگروپ: کتابیں نہ پڑھنے والے جوافراد تھے۔ان لوگوں کے زندہ رہنے کے امکانات عام افراد جیسے ہی نکلے۔
 
دوسرا گروپ :جو افراد ہفتے میں ساڑھے تین گھنٹے سے زائد مطالعہ کرتے ہیں ان لوگوں کے زندہ رہنے کے امکانات پہلے گروپ سے 23 فیصد تک پہنچ جاتے ہیں۔

تیسرا گروپ :جو افراد بہت زیادہ کتابیں پڑھتے ہیں  وہ دونوں گروپوں کی نسبت اوسطاً 2سال زیادہ زندگی گزارتے ہیں۔

 ماہرین کے نزدیک مطالعہ ذہنی اور جسمانی صحت دونوں کے لیے مفید ہے۔ چاہے وہ کتابوں کا یا اخبارات کا۔
اگر آپ روزانہ ایک گھنٹہ مطالعہ کریں اور ایک گھنٹہ میں 20 صفحات پڑھیں تو ایک ماہ میں 600 صفحات پڑھ سکتے ہیں اور ایک سال میں وہ 7200 صفحات بآسانی پڑھ سکتےہیں۔
مثال کے طور پر آپ کی عمر 65 سال ہو اور اپنی تعلیم سے فارغ ہوکر 25 سال کی عمر میں مطالعہ شروع کریں تو آپ 40 سال مطالعہ کے مطالعہ سے 288000 صفحات پڑھ لیں گے۔
اس طرح اوسطاً اگر ایک کتاب 80 صفحہ کی ہو تو آپ 3600 کتابوں کا مطالعہ اتنی زیادہ کتابوں کے مطالعہ کے بعد  کے آپ کا علم اور نالج اس معیار کا ہو گا کہ آپ اپنے خاندان اور اپنے ملک و قوم کے لئے ایک سرمایہ ہوں گے۔