بڑی سوچ بڑی کامیابی

 بڑی سوچ بڑی کامیابی
بڑی سوچ بڑی کامیابی

بڑی اور کامیاب شخصیت بننے کے لیے  بڑی سوچ ہونا ضروری ہے انسان  شروع سے ہی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے لگا ہوا ہے۔آج تک کی سائنسی ترقی بڑی سے سوچ کی ہی مرہون منت ہے۔انسان نے اپنی بڑی سوچ سےلیا کچھ حاصل نہیں کیا۔ زندگی کی ہرسہوت جیسے بجلی ، گیس سٹلائٹ فون ، آرام دہ سفر کے لیے  جدید بس اور ٹرین کوچز اور جیٹ جہاز، لیپ ٹاپ،  جدید ترین موبائل ،آن لائن گھر بیٹھے اپنے تمام یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اورموبائل اپلیکیشن سے ہرشعبہ زندگی میں رہنمائی اور آسانی ہو گئی ہے
یہ سب عظیم سوچ کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے  ہرسوچ ایک حقیقت کو جنم د یتی ہے۔ انسان کے حالات اس کی سوچ کے مرہونِ منت ہیں، کیونکہ لا آف اٹریکشن کے تحت انسان جیسا سوچتا ہے  ویسا ہی بن جاتا ہے۔ کامیابی اور خوش حالی کے اچھی سوچ ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق اس دنیا میں نہ کچھ اچھا ہے اور نہ برا بلکہ یہ سب انسان کی سوچ کی بدولت ہے۔ آج ہر بندہ کامیاب ہونا چاہتا ہے اور اوراپنی زندگی کی پریشانیوں سے نجات چاہتا ہے ، لیکن وہ اپنی سوچ بدلنے کیلئے تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے مسائل بڑھ رہے رہے ہیں۔ ہم حالات کو تو نہیں بدل سکتے ، لیکن ہم اپنے خیالات کو بدل سکتے ہیں۔خیالات بدل کر حالات بدلے جا سکتے ہیں۔ایک بہترین اور کامیاب انسان بننے کیلئے ہمیشہ اچھا اورمثبت  سوچیں۔
سیدناجابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺکو انکے وصال سے تین روز قبل کہتے سنا کہ تم میں سے کوئی شخص دنیا سے اس حالت میں رخصت نہ ہو الاً یہ کہ وہ اپنے رب سے حسن ظن رکھتا ہو (صحیح مسلم 5145)
حدیثِ قدسی میں اللہ تعالی فرماتا ہے:
میں اپنے بندے کیساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں جیسا وہ مجھ سے گمان رکھتا ہے۔میں اسکے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے، اگر وہ مجھے خلوت میں یاد کرے تو میں اسے خلوت میں یاد کرتا ہوں ،جلوت میں کرے تو میں اس سے بہتر مجلس میں اسکا ذکر کرتا ہوں ،وہ میری جانب ایک بالشت آگے بڑھے تو میں ایک گز بڑھتا ہوں ،وہ میرے پاس چل کر آئے تو میں دوڑ کر اسکی جانب جاتا ہوں (صحیح بخاری 6856،صحیح مسلم 4834)


اگر آپ خود کو بہتر سے بہت بنانا چاہتے ہیں تو ہمیشہ اچھا سوچیں اور اچھا ہونے کا یقین رکھیں۔اس سوچ سے آپ کی صلاحیتوں کے بڑھنے کی تحریک پیدا ہو گیا اور اس تحریک سے آپ کی کامیابی کی شرح بڑھنا شروع ہو جائی گی۔

 سوچنا ایک فن ہے۔اور آپ اس فن سے ناممکن کام بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔اچھی سوچ آپ کی زندگی میں خوشیاں لاتی ہے اور آپ منفرد اور کامیاب شخصیت کے مالک بن جاتے ہیں۔

 ہر سوچ ایک اچھےبیج کی طرح ہوتی  ہے اور آپ کا ذہن ایک زمین کی طرح ہے اگر آپ اس زمین میں اپنی مرضی کے پھولوں والے پودے بوئیں گے تو نتیجتاً  پھولوں والےخوشبو دار پودے ہی ہوں گے۔

انسان کے بولنے سے اس کی سوچ اور شخصیت کو ظاہر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک تو ہم سوچ کر نہیں بولتے دوسرا اچھا سوچنے کی عادت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے مسائل اور مصائب کے بڑھ رہے ہیں۔ایک سوچ سےعمل جنم لیتا ہےجب انسان کوئی عمل بار بار کرتا ہے تو یہ اس کی عادت بن جاتا ہے۔ جب یہ عادت پختہ ہو جائے تو اس سے کردار بنتاہے۔ہمیشہ انسان کے کردار سے ہی اس کی تقدیر بنتی ہے۔اس لیے اپنے تمام مسائل کے حل اور کامیابی کیلئے اپنے رویے ،سوچ کو شان دار بنائیں۔
بڑی سوچ پر کوئی پابندی نہیں اور بڑے خواب دیکھنا کوئی عیب نہیں۔آپ زیادہ سے زیادہ عزت و احترام اور محبت و چاہت سے بھرپور زندگی کے بارے میں سوچیے۔ دنیا کے مختلف ممالک کی سیروتفریح کو ذہن میں لائیں۔ کہ آپ اپنی پریشانیوں سے آزاد ہو کر ایک امن و سکون والی زندگی گزار رہے ہیں ، آپ کی زندگی دوسروں کیلئے فائدہ مند بن رہی ہے اور آپ ایک مثالی انسان ہیں جب تک آپ اس طرح کی پاور فل سوچ کو اپنے ذہن میں نہیں بیٹھائیں گے تب تک یہ زندگی کی آسائشیں ، راحتیں سکون ممکن نہیں۔

یاد رکھیں ہمشہ بڑا سوچیں  کیونک یہ زندگی اُن لوگوں کو محدود نتائج دیتی ہے جو محدود سوچ اپناتے ہیں۔جو لا محدود اور کامیابی کے بارے میں سوچتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔پھر اس سے بھی اہم یہ ہے کہ فقط ایک بار سوچنے سے سب حاصل نہیں ہو گا بلکہ بار بار اپنی کامیابی کے بارے سوچیں کہ آپ کو کیا حاصل کرنا ہے۔ اور کیسے حاصل کرنا ہے اور پھر ااے حاصل ہوتا ہوا دیکھتے رہیں ہر وقت یہی سوچ آپ کے اندر اتنی پختہ ہو جائے کہ آپ کا لاشعور اسے حاصل کرکے ہی رہے۔ اپنے  اس لاشعور کو ایکٹیو کرنے کیلئے آپ کو بار بار اپنی کامیابی کے متعلق سوچنا ہوگا۔جب آپ کی لاشعور میں فیڈ ہو گئی توسمجھیں کامیابی کے دروازے کھل گئے۔