آپ ٹیلی پیتھی سیکھنا چاہتے ہیں ...ٹھہریے

آپ ٹیلی پیتھی سیکھنا چاہتے ہیں ...ٹھہریے

آپ ٹیلی پیتھی سیکھنا چاہتے ہیں ...ٹھہریے

-1 نماز اور دعا سے آغاز کریں
ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس کا باقاعدہ آغاز نماز تہجد سے کریں۔تہجد کی نماز کے بعد دو رکعت نماز حاجت ادا کریں،نماز کے بعد ہاتھ اُٹھا کراللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کریں،دعا کے اول آخر درود ابراہیمی نما ز والا 3.3 مرتبہ پڑھیں۔


اللہ سے مانگنے کا یہ بہترین وقت ہے اس وقت اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرنزول فرماتے ہیں اور رات کے اخیر تہائی حصے میں یہ اعلان فرماتے ہیں۔
کوئی ہے دعا کرنے والا میں اس کی دعا قبول کروں ۔
کوئی ہے مانگنے والا میں اسے عطا کروں ۔
کوئی ہے بخشش کا طالب میں اس کے گناہ بخش دوں۔
  (بخاری شریف،باب الدعاء واصلوۃ من اخراللیل حدیث نمبر 1145)


ٹیلی پیتھی کی مشقوں کے دوران نماز اور دعا لازمی ہے۔ نماز اور دعا کی باقاعدگی سے انسان کو ذہنی سکون میسر آتا ہے یہی ذہنی سکون مستقل مزاجی برقرار رکھنے کا کام دیتا ہے۔


ٹیلی پیتھی کی مشقوں سے اسی یکسوئی کے عمل کو مزید پروان چرھا کر ذہنی قوتوں کی پرورش کرنی ہے۔جب ذہنی قوت بیدار ہونے لگتی ہے تو سرکش گھوڑے کی طرح لاشعور  مزاحمت کرتا ہے یہ مزاحمت مشق کرنے سے جی اچاٹ ہو جانے کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے۔

نماز اور دعا سے آپ کو اللہ تعالیٰ سے کامیابی کا پختہ یقین مسلسل برقرار رہے گا ۔

 

جب بھی آپ دعا مانگیں یقین کامل سے مانگیں کہ یہ دعا ضرور قبول ہو گی ۔

جب آپ دعا مانگتے ہیں تواس دعا سے آپ کا ذہن،خیال سے اس شے کی طرف گامزن ہو جاتا ہے۔دعا جو آپ کا ذہنی عمل ہے اس سے آپ کا شعور آپ کے لا محدود لاشعورکی طاقت سے واضح جواب پاتا ہے۔جس کے نتیجے میں دعا کی قبولیت کا یقین بڑھ جاتا ہے۔اور انسان کو یقین ہو جاتاہے کہ میری دعا ضرور قبول ہوگی۔


یہی یقین،یہی جذبہ مقصد مکمل ہونے تک اس کا بھرپورساتھ دیتا ہے۔نماز اور دعا میں بہت سی حکمتیں ہیں۔ 

اللہ کی رضا کا شامل ہونا،اللہ پر یقین کامل ہونا،سب سے بڑی  با ت یہ ہے کہ آج اس تیزی اور ذہنی انتشار کے دور میںاگرنماز اور دعا سے ذہنی سکون میسر آ جائے تو اس سے بڑی اللہ کی رحمت اور کیا ہو سکتی ہے۔


2۔مخصوص لباس اورصحت کا مکمل خیال
کورس کے اختتام تک مشقوں کے دوران جامنی رنگ کا لباس استعمال کریں کسی بھی قسم کی جسمانی یا ذہنی ٹینشن کی صورت میں پہلے اس کا علاج کریں بخار، سر درد،نزلہ وزکام،کھانسی ،امراض دل اور خصوصاََ بلڈ پریشر کے مریض مکمل شفا یابی تک مشق سے پرہیز کریں۔

3۔ہر ماہ 2روزوں کا اہتمام
صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے کورس کے دوران آپ کا صحت مند رہنا انتہائی ضروری ہے لہذااپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے کیے آپ ہر 15دن بعد ایک روزہ رکھیں۔روزہ جسم سے زہر اور فاسد مادے خارج کرتا ہے اس طرح دوران ایکسر سائز بیمار ہونے کے چانس کم ہوں گے۔

4۔سانس کی مشق کا تسلسل
ذہن کو مسلسل یکسوئی فراہم کرنے کے لیے اپنے روز مرہ معمول میں چلتے پھرتے سانس کی مشق جاری رکھیں۔یعنی چلتے ہوئے سانس روک لیں اور جب برداشت ختم ہو جائے تو خارج کر دیں۔یا اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 5قدم سانس روکیں اور 5قدم بعد سانس خارج کر دیں ۔

5۔موسم کے مطابق غسل کا  اہتمام
کورس کی ہر مشق سے پہلے اپنے آپ کو مکمل ریلیکس کرنے کے لیے گرمیاں ہوں تو تھنڈے اور سردیاں ہوں تو گرم پانی سے غسل کریں۔اور ہر مشق میں آپ کا منہ شمال کی طرف ہونا چاہیے۔


 6۔مشق کے اختتام پر عرق گلاب
ہر مشق کے اختتام پر لیٹ جائیں اور اپنی آنکھوں میں گلاب کے عرق کے 3قطرے ڈال کر 3منٹ آرام کریں۔

7۔ہر مشق کے بعد خصوصی دعا
 اس کے بعد وضو کر لیں اور قبلہ رخ تشہد کی حالت میں بیٹھ جائیں اور اپنے مقصد کی کامیابی کے لیے دعا کریں ۔
دعا کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سورۃ فاتحہ پڑھیں اس کے بعد درود شریف پڑھیں پھر آپ پہلے اپنے لیے اوربعد میں دوسروں کے لیے خصوصی دعا کریں۔

8۔دوران کورس مخصوص آٹو سجیشن کا استعمال
کورس کے اختتام تک آپ روزانہ رات کوسوتے وقت 50مرتبہ مندرجہ ذیل فقرہ لکھیں اور اس فقرے کو اپنے موبائل پر ریکارڈ کر لیں موبائل کی سیٹنگ میں اسے Auto Repeat پر سیٹ کر لیں اور اسے 20منٹ رات سوتے وقت سنیں ۔
ّّ’’میں اللہ کے فضل و کرم سے روز بروز کامیاب سے کامیاب سے بہتر ہوتا جا رہا ہوں‘‘

9۔دوران ایکسر سائز دماغی قوت کے لیے دوائی کا استعمال
مشقوں کے دوران دماغ کی طاقت میں اضافہ کے لیے کورس کے اختتام پر ایک نسخہ دیا گیا ہے اسے روزانہ استعمال کریں۔

10۔کورس کے اختتام تک فضول گفتگو سے اجتناب
کورس مکمل ہونے تک، آپ کسی سے گفتگو کرتے وقت نہایت مختصرگفتگو کریں۔زیادہ باتوں سے پرہیز کریں۔

11۔دوران مشق نماز کی پابندی
کورس کے اختتام تک پانچوں نمازوں کو با قاعدگی ادا کریں۔نمازوں کی ادائیگی سے آپ مکمل ذہنی سکون ملے گااور مشقوںکا مطلوب یہی ذہنی سکون ہے آپ کو جتنی یکسوئی ملے گی آپ اتنے ہی منزل پر جلد پہنچ جائیں گے کامیابی کے حصول کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ نماز کی پابندی کریں۔ 

خصوصاََ کورس کے دوران نماز کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔  اللہ تعالیٰ آپ کو کامیا بی وکامرانی سے نوازے۔آمین